ثناہ خان بھی بالآخر فلسطین کے حق میں بول پڑیں

Oct 20, 2023 | 15:30:PM
 اسلام کی خاطر شوبز سے کنارا کشی اختیار کرنے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان بھی فلسطین کی حمایت کرنے میدان میں آگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر شوبز سے کنارا کشی اختیار کرنے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناہ خان بھی فلسطین کی حمایت کرنے میدان میں آگئیں۔

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی اور نسل کشی  کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں لیکن جہاں پاکستان، بھارت سمیت ترک اداکار بھی جنگ فوری طور پر جنگ بندی پر آواز اٹھاتے نظر آرہے ہیں وہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی بھارتی اداکارہ ثناہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ثنا خان کو بھارت کا خوف ہے، وہ بزدل ہیں اور اُنہیں ڈر ہے کہ اگر فلسطین کے حق میں کچھ بولا تو اُن کا یوٹیوب چینل بند ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک معصوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی جو اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے شدد خوف میں مبتلا کانپ رہا تھا۔

ثنا خان نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘بےرحم اور بےشرم لوگوں نے ہسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا، اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں، ایسے درندہ صفت لوگوں نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے’۔

اُن کا اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا تھا کہ ‘میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوں، آج، کل اور ہمیشہ’۔

مزید پڑھیں:  ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑگئی

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

ہر گزرتے دن ایک نیا قہر ڈھاتے اور ہر لمحے اپنی جانوں کو ہتھیلوں پر رکھے بے آسرا گھومتے فسطینی بھائیوں کی آہ و بقا کی گونج نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ د