مفتاح اسماعیل کو بطور وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا

Oct 20, 2022 | 23:45:PM
 مفتاح اسماعیل, وفاقی وزیر ,سبکدوش , سابق وزیرخزانہ ,شہباز شریف, اسحاق ڈار
کیپشن: سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا، مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بطور وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا، مفتاح اسماعیل کو 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سے ہوگا۔

مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بغیر قلمدان کےوفاقی وزیر تھے،مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کے بعد کابینہ کی تعداد کم ہوکر 74ہوگئی ہے ، اب کابینہ میں 34وفاقی وزرا،7 وزیر مملکت اور 4 مشیر ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیئرمین ایکنک تعینات کردیاہے، مفتاح اسماعیل بطور وفاقی وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کی ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال,وزیر تجارت نوید قمر،وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود ایکنک میں بطور رکن شامل ہیں،  پنجاب سے محسن لغاری اور سندھ سے نثار کھوڑو ایکنک کے ارکان حصہ ہیں۔ 

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھکڑا ایکنک میں بطور رکن شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے سنئیر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دومر بھی ارکان میں شامل ہیں۔