لانگ مارچ کی کال صرف دھمکی،عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے کیا چاہتے ہیں؟

Oct 20, 2022 | 13:56:PM
پاکستان, اہم خبر, تازہ ترین, عمران خان, نجم سیٹھی, 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی صرف  دھمکی ہے ،وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بیچ کا کوئی راستہ نکل آئے اور وہ پارلیمنٹ میں واپس چلے جائیں ۔ 

پروگرام ’نجم سیٹھی شو‘ میں نجم سیٹھی نے میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر  پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ  سے بات ہو چکی ہے اور سارے معاملات  طے ہوگئے ہیں ، مگر میری چڑیا کے مطابق ابھی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت نہیں ہوئی اور کچھ بھی ابھی طے نہیں پایا ۔عمران خان ایک طرف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ  کو نیوٹرل ہونا چاہیئے اور دوسری طرف ان کے آگے پیچھے گھومتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دے گی ۔

ضرور پڑھیں : خواجہ سرا خواتین پر بازی لے گئے

نجم سیٹھی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لانگ مارچ کی کال صرف ایک دھمکی ہے اور وہ 2 چیزیں چاہتے ہیں پہلی کہ شہباز شریف آرمی چیف نا لگائے اور دوسری کہ الیکشن جلد سے جلد ہوجائیں ۔عمران خان کا  لانگ مارچ نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ  کی طرف سے کوئی بیچ کا راستہ نکال دیا جائے گا اور ان کو پارلیمنٹ میں بھیج دیا جائے گا اور ن لیگ سے بھی تھوڑا پیچھے ہونے کو بولا جائے گا ، پی ڈی ایم پر بھی پریشر ہے کہ ان کو کچھ باتیں پی ٹی آئی کی بھی ماننی چاہیئے ۔ 

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ  پی ڈی ایم کو کہہ رہی ہے کہ آپ الیکشن مارچ کی بجائے جون جولائی میں کرلیں تاکہ عمران خان بھی خوش ہوجائیں ۔