سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملےکا مقدمہ درج

جعفرآبادمیں جماعت اسلامی کےزیراہتمام ژوب واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

May 20, 2023 | 14:31:PM

 (24نیوز)ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو  ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، واقعےکی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے،سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور کے ڈی این اے کیلئے نمونے حاصل کرلیےگئے ہیں، خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

 خیال رہےکہ گزشتہ روز  ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا، امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے جب کہ  جماعت اسلامی کے 7 کارکن زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 دوسری جانب جعفرآبادمیں جماعت اسلامی کےزیراہتمام ژوب واقعہ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نےصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمجیدبادینی کی قیادت میں ضلعی آفس سے اوستا محمد چوک تک ریلی نکالی اورحکومت بلوچستان کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔

جماعت اسلامی کےصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میرعبدالمجیدبادینی ودیگرنےکہاہےکہ حکومت بلوچستان امن وامان بحال رکھنےمیں ناکام ہوچکی ہے وہ جماعت اسلامی سےخوف زدہ ہیں ،سراج الحق پرحملہ قابل مزمت ہے، کبھی ہمارے لیڈرشب کوقیدوبندمیں رکھاجاتاہے اورکبھی حملے کروائےجاتے ہیں ،حکومت واقعہ کی تحقیقات کرکےحقائق کوسامنےلائے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی ٹی وی نے تحریک انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا

مزیدخبریں