ہرنائی: کوئلے کی کان میں دھماکا، 12 مزدور جاں بحق،8کو زندہ بچالیا گیا

Mar 20, 2024 | 09:26:AM
بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے زردآلو میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 18 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لیں جبکہ 8 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے زردآلو میں کوئلے کی کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، 20 مزدور پھنس گئے جن میں سے 12 کی لاشیں نکال لیں جبکہ 8 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں پیش آیا، کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا اور ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث 10 مزور پھنس گئے، پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کیلئے جانے والے 8 مزدور بھی اندر رہ گئے۔

جاں بحق ہونے والے تمام کانکنوں کی لاشوں کو نکال کر ان کے آبائی علاقے پشین روانہ کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق کانکنوں کا تعلق کوئٹہ سے متصل ضلع پشین سے ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ سمیت بلوچستان ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

ْْْْْْْْْ