پاکستان میں رمضان کا چاندکب نظر آنے کا امکان

Mar 20, 2023 | 00:05:AM
پاکستان میں رمضان کا چاندکب نظر آنے کا امکان
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں رمضان المبار ک کا چاند بدھ 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔جس کے مطابق یکم رمضان 23مارچ کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی رات 11 بج کے 13 منٹ پر ہوجائے گی اور اگلے روز 22 مارچ کی شام کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کے 43 منٹ پر ہوگا، چاند 47 منٹ تک افق پر رہے گا اور غروب ہلال 7 بجے کر 30 منٹ پر ہو گا۔ 
یاد رہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگی اس دوران چاند کی افق سے بلندی 10 ڈگری ہوگی اور چاند کا تقریبا” 0.9 فیصد حصہ روشن ہو گا جبکہ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 3 لاکھ 82 ہزار کلومیٹر ہو گا۔

 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگر پہلا روزہ 24 مارچ کوہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند بہت واضح روشن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا متنازعہ ٹوئٹ پر شیریں مزاری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ