سیاحت کے لیے گلگت بلتستان جانے والوں پر بڑی پابندی لگ گئی

Mar 20, 2021 | 18:58:PM
سیاحت کے لیے گلگت بلتستان جانے والوں پر بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیاحت کے لیے گلگت بلتستان آنے والوں کے لیے کورونا منفی کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔صو بائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی کے پیش نظر بڑا قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق گلگت بلتستان کی حدود میں فوری طور پر اور غیر معینہ مدت تک کے لیے ہوگا۔
یا د رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور 8 ماہ کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 876 افراد کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی ہے۔
یہ 8 ماہ کے بعد ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جہاں اس سے قبل 2 جولائی 2020 کو ملک میں آخری بار 3ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔