موٹر وے زیادتی کیس، ملزموں کو عبرتناک سزائیں سنا دی گئیں

Mar 20, 2021 | 17:32:PM

(24 نیوز)موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا۔
عدالت نے عابدملہی اور شفقت کو 376 کے تحت سزائے موت، 365 کے تحت عمر قید،منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے جبکہ ڈکیتی میں 14،14 سال اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، گاڑی توڑنے پر مجرموں کو 50 ،50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ، ملزمو ں کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنیکا حق دیاگیاہے، دونوں مجرم تیس روز کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں ملزم عابد ملہی، شفقت علی کو جیل کی عدالت میں پیش کیا گیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا،عدالت نے18مارچ کودلائل مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کیاتھا،گجرپورہ پولیس نے 9 ستمبر 2020کو دوران ڈکیتی زیادتی کامقدمہ درج کیاتھا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہوئی زیادتی کے واقعہ نے سب کو دہلا دیا ۔ ننھے بچوں کے ساتھ رات کی تاریکی میں سفر کرنے والی خاتون نے جب یہ ٹول پلازہ کراس کیا تو کچھ ہی دور اس کا پٹرول ختم ہو گیا اور گاڑی رک گئی ۔ ٹول پلازہ کراس کرتے ہی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوا تو خاتون کے وہم و گماں بھی نہیں تھا کہ اس کے ساتھ سانحہ پیش آئے گا۔

گاڑی ٹھیک اسی مقام پر کھڑی تھی کہ دو ڈاکووں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کی بچوں کے سامنے عصمت دری کی لیکن آج اس گھناؤنے فعل کے مرتکب ملزمان کو سزا سنادی گئی ہے۔

پولیس کی تحقیقات آگئے بڑھیں اور شفقت علی ایک اور ملزم منظر عام پر آیا ۔ چودہ ستمبر کو ملزم شفقت گرفتار کیا گیا۔ شفقت کی نشاندہی پر چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ گیارہ اکتوبر کو ملزم عابد ملہی بلاخر رائیونڈ کے رہائشی بااثر افراد کی مدد سے خود پیش ہو گیا ۔

ملزمان کے دوبارہ ڈی این اے کروائے گئے جس کی رپورٹ دس دسمبر کو پولیس کو ملی اور تحقیقات میں مزید آگئے بڑھاتے ہوئے چالیس گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد جیل میں خاتون سے ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کا ٹرائل کیا گیا۔اس گھناونے فیل کے مرتکب اپنے انجام کو پہنچ گئے لیکن ابھی بھی ایسے بہت سے کیس ہیں جن کے ملزمان اپنے انجام تک نہیں پہنچ پائے اور حوا کی بیٹیاں لٹتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں