بابر اعظم نے حامیزہ کو 20 لاکھ کی آفر دے دی

Mar 20, 2021 | 17:13:PM
بابر اعظم نے حامیزہ کو 20 لاکھ کی آفر دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بابر اعظم حامیزہ مختار کیس نئے موڑ پر پہنچ گیا، بابر اعظم فیملی نے حامیزہ مختار کو بیس لاکھ کی آفر دے دی، حامیزہ مختار کا دعویٰ ،بابر اعظم فیملی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے پیسوں کی آفر کروائی۔

تفصیلات کے مطابق حامیزہ مختار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے بابر اعظم کی فیملی نے کو بیس لاکھ کی آفر دے دی ہے۔ حامیزہ مختار کا دعویٰ ہے کہ بابر اعظم فیملی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے پیسوں کی آفر کروائی۔حامیزہ کا مزید کہنا ہے کہ اس نے تمام ریکارڈ اور دوسرا موبائل بھی ایف آئی اے میں جمع کرا دیا ہے۔ ایف آئی اے نے فرانزک کیلئے موبائل اور ریکارڈ طلب کیا تھا۔
دوسری جانب بابر اعظم کی فیملی ہائی کورٹ میں سیشن عدالت کا فیصلہ بھی چیلنج کردیا۔ بابر اعظم کی درخواست میں ایف آئی اے اور حامزہ مختار کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلئیر ہیں، بابر اعظم کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سائبر کرائم رولز 2018 کے منافی ہے، مقدمہ درج کرنے کے حکم میں وجوہات بیان نہیں کی گئیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں جسٹس آف پیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کے پابند نہیں۔ بابر اعظم معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے، سیشن عدالت نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔