بجلی کے بلوں سے پریشان شہریوں کو ایک اور’جھٹکا‘لگ گیا
وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بجلی صارفین کیلئے بری خبر،بجلی ایک روپیہ 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا، کے الیکٹرک صارفین کواستثنیٰ ہوگا،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، یہ سفارش سینیٹ کمیٹی نے کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔