لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Jul 20, 2022 | 13:56:PM
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: لانگ مارچ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کے 13رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کر دی۔

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج حسنین احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر سمیت نامزد ملزمان پیش ہوئے۔

دوران سماعت میاں اسلم اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں لہذا ہماری درخواست ضمانت کا فیصلہ کیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہی ایف آئی آر ہے، سب کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

بعدازاں عدالت نے  پی ٹی آئی کے 13رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔