واٹس ایپ میں گروپ کا ل کرنے والوں کےلیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)گروپ کالوں کی مقبولیت میں ہوتے اضافے کے پیش نظر واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے اپنے تجربے کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اب کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔قابلِ شمولیت کالز کی سہولت کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہے اور واٹس ایپ پر گروپ کالنگ میں انفرادی بات چیت والی آسانی لاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مداحوں نے سو نیا حسین کو شاہ رخ کے ہم پلہ قرار دے دیا
واٹس ایپ پر اب اگر فون آنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا ہے تو وہ جب بھی چاہے اس گروپ کال میں شامل ہوسکتا ہے، اب کال جاری ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے زیر نظر کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ صارف دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔اور اگر صارف 'نظر انداز کریں' پر ٹیپ کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے بعد میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔
یا د رہے کہ قابلِ شمولیت کالز کی سہولت آج سے متعارف کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن