خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا،کورونا کیسز کے بڑھتے خدشات پر سرمایہ کار محتاط

Jul 20, 2021 | 11:54:AM
 خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا،کورونا کیسز کے بڑھتے خدشات پر سرمایہ کار محتاط
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا،کورونا کیسز کے بڑھتے خدشات پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.8 فیصد سستا ہوا،عالمی مارکیٹ میں بینچ مارک لندن برینٹ کی قیمت 8 ہفتے کی کم سطح تک گرگئیں،عالمی مارکیٹ میں خام تیل مارچ 2021 کی کم سطح پر  گرگیا، گزشتہ روز بینچ مارک لندن برینٹ آئل 4.42 ڈالر فی بیرل سستا ہوا، لندن برینٹ آئل 73.08 ڈالر سے گر کر 68.62 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔گزشتہ روز امریکی خام تیل 4.72 ڈالر سستا ہوا،گزشتہ روز امریکی خام تیل 71.14 ڈالر سے کم ہوکر 66.42 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم  کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں تھم گئیں ہیں،خام تیل کی قیمت میں کمی سے درآمدی تیل کے بل میں کمی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ خام تیل مہنگا ہونے سے بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان کا کرارا جواب