اعظم خان کا سرکاری ملازم کی حیثیت سے طویل اور روشن کیریئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محمد اعظم خان کا حکومت پاکستان میں سرکاری ملازم کی حیثیت سے طویل اور روشن کیریئر رہا ہے،24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک کے پی کے کے وزیر خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقی رہے۔
ایک سابق بیوروکریٹ محمد اعظم خان نے وزیر خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقی محکمہ، حکومت خیبر پختونخوا (کے پی) اور وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جنوری 1997 سے 6 جون 2007 تک لاچی غربت میں کمی کے منصوبے (LPRP) کے UNDP کے مشیر، چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ، وزارت تجارت، سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل،سیکرٹری وزارت مذہبی امور رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کا نام پی ڈی ایم نے تجویز کیا،اعظم خان کے نام پر پی ٹی آئی بھی متفق ہوئی،اعظم خان کے پی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہے،اعظم خان نے ابتدائی تعلیم پشاور یونیورسٹی سے حاصل کی،اعظم خان بیرسٹر ایٹ لاء کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے لنکنز ان، لندن گئے۔
اعظم خان 2018 نگران سیٹ اپ میں نگران وفاقی وزیر بھی رہے۔