امریکی لڑکی نے بیک وقت 45 سویٹرز پہن پہن کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Feb 20, 2024 | 22:03:PM
امریکی لڑکی نے بیک وقت 45 سویٹرز پہن پہن کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو گنیز ورلڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک امریکی لڑکی نے ایک وقت میں سب سے زیادہ سویٹر پہن کر نہ صرف لوگوں بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی توجہ بھی حاصل کرلی اور پھر عالمی ریکارڈ بن گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی صوفیہ ہیڈن نے بیک وقت 45 سویٹر پہن کر اس ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جو اس سے قبل بنا تھا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ صوفیہ نے ایک ایک کرکے سویٹر پہنے جن کا سائز ایک دوسرے سے مختلف تھا۔

ان کیلئے ضروری تھا کہ وہ ہر سویٹر کو درست طور پر پہنتے ہوئے کمر تک لائے اور پھر دوسرا سویٹر پہنے، اس دوران اگر کوئی سویٹر پھٹ جاتا تو اس کو گنتی میں شمار نہیں کیا جانا تھا۔
اس سے قبل بنائے جانے والے ریکارڈ میں 40 سویٹر پہنے گئے تھے جو ایک 11 برس کے لڑکے تھامس ہوکٹ اوممبو نے 2022ء میں بنایا تھا اور ان کا تعلق فرانس سے تھا۔
صوفیہ اپنے خاندان میں پہلی فرد نہیں ہیں جنہوں نے عالمی ریکارڈ توڑا ہے ان کی والدہ الیسنڈرا بھی اس وقت کروشیا کی طویل ترین بُنائی کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہیں۔

صوفیہ کی والدہ کے مطابق مختلف سائز میں سوئٹرز کو جمع کرنے میں کافی وقت لگا۔ (فوٹو: گنیز ورلڈ)

انہوں نے اپنی بیٹی کے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا کہ ’اس کوشش کیلئے اتنی بڑی تعداد اور سائز میں سوئٹرز کو جمع کرنے میں کافی وقت لگا اور ان کو مختلف سٹورز سے خریدا گیا۔‘
صوفیہ کی جانب سے ریکارڈ بنانے کا مظاہرہ ان کی ذاتی لائبریری میں کیا گیا اور کامیابی سے ریکارڈ بنانے کے بعد انہوں نے تمام سویٹر چیرٹی میں دے دیے۔
زیادہ سویٹر پہننے کا ریکارڈ پہلی بار 2014ء میں سامنے آیا تھا اور اس کا مظاہرہ جمی کیمیل لائیو میں ہوا تھا جس میں گلرمو روڈریگوز نے ایک وقت میں 25 سویٹر پہنے تھے۔
اس کے بعد یہ ریکارڈ 2016ء میں اس وقت ٹوٹا جب جرمنی سے تعلق رکھنے ایندرے اوٹالف نے 25 سے زائد سویٹر پہن کر دکھائے۔ اسی طرح 2021ء میں 30 سویٹر پہننے کا ریکارڈ امریکہ کے تھیوڈور کینسیلا نے بنایا۔
ایک سال بعد تھامس ہوکٹ اوممبو نے ہی اس ریکارڈ کو مزید 10 سویٹر پہن کر توڑا کیونکہ ان کا جسم کافی چھوٹا تھا۔
اب اس تعداد میں صوفیہ نے مزید پانچ کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ انسان ایک وقت میں کتنے سویٹر پہن سکتا ہے۔