وزن کم کرنے کیلئے لیموں کے چھلکوں کے جادوئی اثرات

Feb 20, 2024 | 09:11:AM
وزن کم کرنے کیلئے لیموں کے چھلکوں کے جادوئی اثرات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیموں کے چھلکے میں وہی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اس کے رس میں ہوتے ہیں، جیسے کہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر، یہ سب لیموں کے چھلکے کو انتہائی فائدہ مند بناتے ہیں ۔

لیموں کے چھلکے کی قدرتی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کو داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں اور اس میں پائے جانے والے وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو بہتر بناتی ہیں۔

لیموں کے چھلکے جراثیم کو مارنے اور صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان چھلکوں کو بیکنگ سوڈا یا سرکہ میں ملا کر ایک بہترین جراثیم کش بنا سکتے ہیں۔ لیموں کے چھلکوں میں موجود زیادہ تر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات آپ کے گھر کو صاف اور خوشبو دار بناتے ہیں۔استعمال شدہ لیموں وزن کم کرنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں، آپ اس سے وزن کم کرنے والا مشروب بنا سکتے ہیں۔ لیموں کے چھلکوں میں پیکٹین کی تہیں ہوتی ہیں جو چربی کو کم کرتی ہیں اور وزن کم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے زیادہ  خطرناک وائرس تیار

اس کے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتی ہیں۔