(24 نیوز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی صدر مملکت عارف علوی کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔
اپنے بیان میں نیئربخاری نے کہاکہ صدر عارف علوی کا ٹوئٹ انکی ذہنی صورت حال پر سوالیہ نشان ہے ، انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت کا پی ٹی آئی کو پاکستانیت تقسیم انتشار قرار دینا درست ثابت ہو گیا ہے، انہوں نے کہاکہ عارف علوی نے پی ٹی آئی کارکن اور عمران خان کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کرکے گھناؤنی سازش کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
نیئر بخاری نے کہاکہ آئین کے تحت صدر مملکت نے بلزمنظور کئے اور نہ ہی اعتراض کئے،نیر بخاری نے کہاکہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ بلز محدود مدت ختم ہونے کے بعد نافذالعمل ہوجاتے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ صدر مملکت کا اپنے سٹاف پر الزامات صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صدر عارف علوی کی دستخط نہ کرنے بارے وضاحت صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے، نیئر بخاری نے کہاکہ عارف علوی بیان جھوٹ گروہ کے سرغنہ عمران خان آلہ کاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف سیاستدان کے بیٹے نے نگران وزیر بننے کی ہیٹ ٹرک کرلی