عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں اچانک مہنگا ہو گیا

Aug 20, 2022 | 17:48:PM
عالمی منڈی، سونے کی قیمتیں، گرنے کے باوجود، پاکستان، اچانک سے اضافہ،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گرنے کے باوجود پاکستان میں اچانک اضافہ ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ ملک میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہواہے جس سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 171 روپے اضافہ سے1 لاکھ 22 ہزار 256 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہے ،ساتھ ہی درہم کی قیمت بڑھنے پر سونا مہنگا ہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر سستاہونے سے 1747 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی مسترد ، عمران خان نے فیصلہ چیلنج کردیا