کترینہ کیف منگنی کی خبروں کے درمیان سلمان خان کیساتھ بیرون ملک روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل سے شادی اور منگنی کی خبروں کے درمیان کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ساتھ بھارت سے باہر روانہ ہو گئی۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے ۔ اور یہ خبر بالی ووڈ میں ان دنوں زبان زدعام ہے ، لیکن دونوں نے ابھی تک اپنے اس رشتے کے حوالے سے کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے ، لیکن دونوں کی تصویریں اکثر لوگوں کے ذہن میں شک پیدا کردیتی ہیں ۔ حال ہی میں خبریں گردش کر رہی تھیں کی کترینہ اور وکی کوشل نے منگنی کر لی ہے۔ ان تمام خبروں کے درمیان کترینہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں۔دراصل حقیقت یہ ہے کہ کترینہ بھارت سے باہر سلمان خان کے ساتھ روانہ ہو گئی ہیں، کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے روس روانہ ہو گئی ہیں۔
اس دوران کترینہ اور سلمان دونوں کالے رنگ کے لباس میں نظر آئے۔
کترینہ اور سلمان ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لئے روس روانہ ہو گئے ہیں۔ روس کے بعد کٹرینہ اور سلمان مختلف ممالک میں ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ٹائیگر 3 کو اگلے 45 دنوں تک 5 یورپی ممالک میں شوٹ کیا جائے گا۔ فلم کے 5 مختلف ایکشن مناظر ان ممالک میں فلمائے جائیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ آدتیہ چوپڑا نے اس کے لئے جمبو طیارہ کرائے پر لیا ہے۔ روس کے علاوہ ٹیم ترکی اور آسٹریلیا بھی جائے گی۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف ’ٹائیگر-3 میں پھر سے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کی جوڑی آخری بار سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ نے بھارتی بالر محمد سراج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، ویڈیو وائرل