وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمرا ن خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومتی رہنماﺅں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد آج شام ہوگا جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس معاملے پر حکومتی بیانئے پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس کے شرکاکے درمیان افغانستان کے معا ملے پرآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونیوالا دوسرا شخص معروف کھلاڑی نکلا