سونا مزید مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Apr 20, 2023 | 18:06:PM
سونا مزید مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معاشی بھنوروں میں پھنسے پاکستانی عوام سے ہر شوق اور ضرورت آہستہ آہستہ چھنتی جارہی ہے، ایک طرف مہنگائی کےطوفان  بدتمیزی میں سفید پوش  سے اس  کا بھرم چھنتا جا رہا ہے تو دوسری طرف غریب کیلئے ضروریات زندگی کی تمام آسائشیں معدوم ہوتی نظر آ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا  ہےتو دوسری جانب پاکستان میں ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا ہےجس کے اثرات سونے پر بھی نظر آئے ہیں ، پاکستان میں فی تولہ سونا 1350 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے،دس گرام سونا 1157 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 روپے 71 روپے کا ہوگیا، چاندی کی بات کی  جائے تو ایک تولہ چاندی کی قیمت 2530 روپے پر ہی برقرار رہی۔