اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی۔۔ شاہد خاقان کی سپیکر اسد قیصر کو جوتا مارنے کی دھمکی

Apr 20, 2021 | 17:09:PM
 اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی۔۔ شاہد خاقان کی سپیکر اسد قیصر کو جوتا مارنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات پر غور کیلئے بلا ئے گئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان شدید گرما گرمی۔شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کہ جوتا اتار کر مارنے کی دھمکی دیدی۔
 فرانسیسی سفیر کو بے دخل کرنے کی قرار داد کے بعد ایوان میں تقارشر کا سلسلہ شروع ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کو پورا پاکستان اس معاملے پر کوئی دو رائے نہیں رکھتا مگر آپ اس کو ایوان میں متنازعہ بنارہے ہیں آپ کو توفیق تک نہیں ہوئی کہ اپوزیشن سے پوچھ لیں کہ اجلاس بلانے کا مقصد کیا ہے۔ تحفظ ناموسِ رسالت اور ناموس رسالت پر کوئی دو رائے نہیں ہے مگر یہ قرارداد ناکافی ہے ، قرار دادمتفقہ ہونی چاہئے، ہمیں ایک گھنٹہ دیا جائے ۔

انہوں نے کہاہم اس قرارداد کو پڑھیں گے اور پھر واپس آئیں گے پھر اس کو متفقہ طور یہاں پیش کی جائے، ایوان میں سیرحاصل بحث ہوگی، پوراایوان تحفظ ناموس رسالت پرمتفق ہوگا پھر اسے منظور کریں کسی سپیشل کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، پورا ہاؤس ہول کمیٹی ہے آپ نے اس ایوان کو بیہودگی کا اڈہ بنادیا ہے، آپ نے ایوان کومفلوج کرکے رکھ دیا ، اکھاڑا بنا دیا تاہو سپیکر نے یہ الفاظ حذف کرادیئے،جس پر شاہد خاقان طیش میں آگئے اور ڈائس کے سامنے آکر سپیکر کو مخاطب ہوئے اور کہا آپ کو شرم نہیں آتی،مجھے بولنے نہ دیا تو جوتا اتار کر آپ کو ماروں ۔جس پر سپیکر اسد قیصر نے بھی شاہد خاقان کو تنبیہ کی اور کہا آپ اپنی زبان درست کریں اور حد میں رہیں آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ ·قومی اسمبلی کا اجلاس . فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنےکی قرارداد پیش