ملکہ برطانیہ الزبتھ دو م کی آخری رسومات جاری

Sep 19, 2022 | 15:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دو م کی آخری رسومات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری ہیں ، ملکہ الزبتھ دوم کو آج  سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 70 سالہ اقتدار کے بعد 96 برس کی عمر میں 8 اکتوبر کو انتقال کر گئی تھیں ۔ الزبتھ دوئم  اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں تخت نشین ہوئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس سابق پرنس آف ویلز برطانیہ اور 14 کامن ویلتھ ریاستوں کے بادشاہ بن گئے ہیں۔

الزبتھ دوئم کے دور میں برطانیہ  میں 15 وزرائے اعظم آئے، سب سے پہلے ونسٹن چرچل تھے جو 1874 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ سب سے آخری وزیر اعظم حال ہی میں مقرر ہونے والی لز ٹرس ہیں جو ونسٹن چرچل کے 101 سال بعد 1975 میں پیدا ہوئیں۔وہ تمام وزرائے اعظم کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتیں اور ہر ہفتے ان کے ساتھ میٹنگ کیا کرتی تھیں۔ ان کی پیدائش 21 اپریل 1926 کو لندن میں ہوئی تھی۔