سندھ کی عوام کیلئے بڑا تحفہ، حیدر آباد، سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری

Oct 19, 2022 | 15:42:PM
سندھ کی عوام کیلئے وزارت مواصلات نے بڑے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے 306 کلومیٹر طویل حیدر آباد، سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: حیدرآباد، سکھر موٹروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سندھ کی عوام کیلئے وزارت مواصلات نے بڑے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے 306 کلومیٹر طویل حیدر آباد، سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپریم باڈی نیشنل ہائی وے کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ اس میگاپراجیکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق 30 ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، حیدر آباد۔ سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر صوبہ سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے موجودہ جمہوری حکومت نے پورا کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایم 6 منصوبہ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس موٹروے پر 15 انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل، نہروں پر 82 پل، بنائے جائیں گے، 19 اوورپاس پل، 6 فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر کئے جائیں گے۔

 چئیرمین این ایچ اے نے کہا کہ حیدر آباد۔سکھر موٹروے(M-6) کی تعمیر سے پشاور۔کراچی موٹروے(PKM) کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔