(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانے نیب کیسز کے حوالے سے بری پیش رفت سامنے آئی ہے۔
24 نیوز کے مطابق نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف چار ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔
اس حوالے سے نیب نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف علی زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں اور دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکناکیسز میں بری ہوئے تھے جس کے بعد نیب کی جانب سے 2015ء میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بریت کو چیلنج کیا گیا تھا۔