جماعت اسلامی کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف’غزہ مارچ‘ آج ہوگا

Nov 19, 2023 | 10:09:AM
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں فلسطین کے حق میں آج ’غزہ مارچ‘ ہوگا، جو کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس پُل سے شروع ہوگا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ دلاور) لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں فلسطین کے حق میں آج ’غزہ مارچ‘ ہوگا، جو کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس پُل سے شروع ہوگا۔ 

غزہ مارچ میں کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، جس سے سراج الحق اور دیگر رہنما شرکاء سے خطاب کریں گے۔

غزہ مارچ کے سٹیج کی تیاریاں جاری ہیں،  شرکاکیلئے20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔ غزہ مارچ میں شرکت کیلئے بڑا جلوس بیکھے وال موڑ سے برکت مارکیٹ چوک پہنچے گا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ آج غزہ مارچ کے نام سے ہوگا، ہر طبقے کے لوگ غزہ کے عوام کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو گرڈ اسٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے7 پول گرگئے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے دشمن کو پیغام ملے گا کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں اور پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین تھا اسرائیل اوآئی سی اجلاس کے بعد ظالمانہ کارروائیاں بند کرے گا مگر او آئی سی اجلاس کے بعد اسرائیل کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔