معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے:شاہد خاقان عباسی

May 19, 2022 | 10:20:AM
 معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے:شاہد خاقان عباسی
کیپشن: شاہد خاقان عباسی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو نگران حکومت کے حوالے نہیں کر سکتے اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں کہ حکومت میں رہ کر مشکل فیصلے کریں یا پھر حکومت چھوڑ کر عوام کے پاس چلے جائیں۔ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے اور ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے ناگزیر ہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہو گا اور فی لیٹر پٹرول میں 47 روپے اضافے کی ضرورت ہے مگر کوشش کریں گے کہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔