طو فان سے امیتابھ بچن ، رنبیر اور عالیہ بھٹ کے بنگلے تباہ۔۔ویڈیو وا ئرل

May 19, 2021 | 17:37:PM
طو فان سے امیتابھ بچن ، رنبیر اور عالیہ بھٹ کے بنگلے تباہ۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سمندری طوفان نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی زور دار جھٹکا دیا اور کئی لوگوں کے گھر متاثر ہوئے جن میں امیتابھ بچن ، رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان نے گجرات کے بعد ممبئی کا بھی رخ کیا جہاں ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا اور 270 سے زائد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جن کی تلاش کے لیے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،150 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔طوفان سے ممبئی کے ساحلی علاقے باندرہ میں موجود بالی ووڈ شخصیات کے بنگلوں کو بھی نقصان پہنچا،جس میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا مکان بھی شامل ہے۔
اسی طرح باندرہ میں پالی ہل کے مقام پر زیر تعمیر بالی ووڈ کی نوجوان جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بنگلے کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کی ویڈیو بھی بھارتی میڈیا پر آگئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

واضح رہے کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون کے دوران رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاہم بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اب تک رکے ہوئے ہیں اور اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی