پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو 20 ہزار ای موٹر بائیکس دینے کا اعلان 

Mar 19, 2024 | 22:42:PM
پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو 20 ہزار ای موٹر بائیکس دینے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب حکومت کا ماحول دوست ایک اور اقدام ، نوجوانوں  کو 20 ہزار ای موٹر بائیکس دینے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،مریم نوازنے محفوظ سفرکیلئے ہیلمٹ پہننے کی بھی ہدایت کی اور کہا رواں سال مئی سے ای بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبا پربوجھ کم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ 25 ہزار اور ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی،امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کے لیے الگ سکیم لائیں گے۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مزدور کی سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے، بہت سے اداروں میں قواعد و ضوابط کتابوں میں لکھ کر رکھ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایلون مسک نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا