قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان

Mar 19, 2024 | 22:09:PM
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب اور اس کے بعد لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب جائیں گے، اس دوران ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت، غداری پر عمر قید کی سزا کا نیا بل منظور

عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مطابق نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے لیے تاحال کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ان کی سعودی عرب روانگی میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن اور حسن نواز کے سسر کی بیماری کے باعث ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا بھی ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔