پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کا جلد آغاز

Jun 19, 2021 | 22:16:PM
پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کا جلد آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)ریسکیو 1122نے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق اعلی افسروں کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی حتمی سفارشات کے بعد پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی۔
دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطابق ائیر ایمبولینس کیلئے دو ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے جس کیلئے ابتدائی طور پر پچاس کروڑ روپے کے فنڈز نئے مالی سال کے بجٹ میں مختص کردیئے گئے ہیں۔
 یہ ہیلی کاپٹرشہریوں کو ائیرایمبولینس سروس مہیا کریں گے، جبکہ دوردارزعلاقوں میں شہریوں کو فوری ریسکیو کیلئے بھی اس سروس کا استعمال عمل میں لایا جائے گاجس کیلئے بڑے ہسپتالوں میں ہیلی پیڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، یہ ہیلی کاپٹر ریسکیو 1122 کے حوالے کر کے سروسز لی جائیں گی۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹا کر حریم شاہ نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ویڈیو وا ئرل