ایک بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
1..دریائے راوی میں بھارت نے ایک بار پھر پانی چھوڑ دیا،،،شکرگڑھ میں جلالہ ،دھاریوال کے مقام پر60ہزارکیوسک کا ریلہ داخل،،دریا کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ،،،عارف والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی،،،ڈھولہ پتن کے مقام پردریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،،خطرات کے پیش نظر متعدد بستیاں خالی کرا لی گئیں،،
2..جڑواں شہروں میں طوفانی بارش سے تباہی،،،اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گر گئی۔ملبے کے نیچے دب کر 13افراد جاں بحق،،،امدادی ٹیموں نے چار زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا،،دوسرے واقعے میں کھنہ کےعلاقے میں بھی دیوار گرنے سے گیارہ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی،،
3..وزیراعظم شہباز شریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ،،وزیراعظم نے یو اے ای کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایک ارب ڈالر جمع کرانے پر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا شکریہ ادا کیا،، وزیر اعظم نے کہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں بروقت مدد کی، یو اے ای کی مدد سے آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کو طے کرنے میں بڑی مدد ملی،
4..چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت کے روبرو معافی مانگ لی،،،سماعت کے دوران کہا،،اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں،،، میں نے جوش خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا،،، اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کے لیے جج زیبا چودھری کی عدالت بھی گیا