شیخ رشید نے حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 19, 2022 | 19:32:PM
شیخ رشید احمد ، بڑا اقدام
کیپشن: شیخ رشید احمد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شیخ رشید کی درخواست 20 جولائی کو جسٹس فاروق حیدر کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کردی،درخواست میں حکومت پنجاب ، چیف سیکرٹری ، اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا۔
رانا عبدالجبار کا رانا ثنا اللہ کے ساتھ تعلق ہے اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے۔رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن فوری کام سے روکے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کو خبردار کر دیا