انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 224 روپے تک پہنچ گیا

Jul 19, 2022 | 11:28:AM
فائل فوٹو
کیپشن: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، ایک ہی دن میں  ڈالر 8.30 روپے مہنگا ہونے کا ریکارڈ بن گیا,جبکہ پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ آج دن کے آغاز میں بھی دیکھا جارہا ہے ۔انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی بارایک ہی دن میں ڈالر 215.20 روپے سے بڑھ کر  224روپے کی بلند سے بھی تجاوز کرگیا  ، صرف دو روز میں انٹربینک میں 12.55 روپے  مہنگا ہوچکا ہے ،۔انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی بار  224 روپے50 پیسے کی بلند ترین سطح قائم کردی۔نئی حکومت آنے کے بعد اب تک امریکی ڈالر 41 روپے 48 پیسے مہنگا ہوچکا ہے  موجودہ سیاسی صورتحال پر روپے کی قدر پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔گرامچی ادائیگی پر بھی روپے پر پریشر ہے۔3 ماہ 11 روز میں امریکی ڈالر22فیصد مہنگا ہوچکا ہے .12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے پر تھا .ماہرین کے مطابق ڈالر اتنی تیزی سے مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت بڑھ جائیں گی .

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔