بھارتی ڈگریوں پر سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف

سابق ڈی ای او پرائمری شرقی شاہانہ پروین کی ڈگریاں بھارت کی نکلیں

Jan 19, 2024 | 16:31:PM
بھارتی ڈگریوں پر سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)بھارتی ڈگریوں پر سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف،سابق ڈی ای او پرائمری شرقی شاہانہ پروین کی ڈگریاں بھارت کی نکلیں۔ 
شاہانہ پروین نے 12 جولائی 1979 میں میٹرک کی ڈگری گورنمنٹ جوبلی گرلس کالج کانپور سے حاصل کی،شاہانہ پروین نے 14 جون 1982 میں جوبلی گورنمنٹ ون کالج کانپور سے انٹر کی ڈگری حاصل کی،شاہانہ پروین نے بیچلرس آف آرٹ کی ڈگری 1984 میں کانپور یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 


شاہانہ پروین 11 جولائی 1986 میں زندگی ازدوا سے جڑی ،شاہانہ پروین محکمہ سکول تعلیم 1994 میں سکھر میں پرائمری سکول ٹیچرز بھرتی ہوئیں۔ 


محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی، محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بھارت کی ڈگریوں پر سندھ میں ملازمت نہیں مل سکتی،بھارت کی ڈگریاں سول سرونٹ ایکٹ میں قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم  پیشگوئی