مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کا کیس، عمران خان بائیو میٹرک کیلئے ذاتی طور پر پیش ہوں، رجسٹرار آفس کا اعتراض

Jan 19, 2023 | 21:48:PM
مبینہ بیٹی، کاغذات نامزدگی، عمران خان نااہلی، درخواست، رجسٹرار آفس، اعتراض عائد،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم جواب جمع نہیں کروا سکے کیونکہ رجسٹرار آفس نے ایک اعتراض عائد کیا تھا، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ عمران خان بائیومیٹرک کیلئے ذاتی طور پر پیش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل حسنین علی رمضان عدالت کے سامنے پیش ہوئی،عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور سلمان ابوزر نیازی بھی عدالت میں رو برو پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم جواب جمع نہیں کروا سکے کیونکہ رجسٹرار آفس نے ایک اعتراض عائد کیا تھا، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ عمران خان بائیومیٹرک کیلئے ذاتی طور پر پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ لاہور، کراچی یا پشاور کہیں بھی بائیومیٹرک کر کے رسید ساتھ لگا دیں،وکیل عمران خان نے کہاکہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دیدیں جواب جمع کروا دینگے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عمران خان کے پاس وسائل موجود ہیں مشین لے جانے میں کتنا وقت لگتا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہاکہ عمران خان کے وکیل درخواست قابل سماعت ہونے پر جواب جمع کرانا چاہتے ہیں،وکیل عمران خان نے کہاکہ ہم درخواست قابل سماعت ہونے پر ہی جواب جمع کروائیں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست قابل سماعت ہونے پر جواب جمع کرائیں یا میرٹ پر، یہ انکا حق ہے،آپ اپنے تحریری جواب کی کاپی درخواست گزار کو بھی فراہم کر دیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہونے کا اعلان