عمران خان کی گرفتاری؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے، مگر پی ٹی آئی کو کوئی پروا نہیں ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ اگر حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی تو اس سے تحریک انصاف مزید طاقت ور ہوگی۔
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جتنے اقدامات کرے گی اس کے بدلے میں تحریک انصاف کو اتنی ہی طاقت ملے گی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو اسپیکر کی ناانصافی قرار دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے انہیں خود اسمبلی میں واپسی کی دعوت دی اور اس کے بعد استعفے قبول کرلیے، مگر اس کے باوجود تحریک انصاف اس اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کرے گی۔