نیب کے من گھڑت الزامات کا جواب عدالت میں دینگے، سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں اور ہم جھوٹے کیسز سے سرخرو ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، احتساب عدالت کے ریفرنس یا نوٹس کے حوالے سے قانونی ٹیم سے رابطے میں ہوں اگر احتساب عدالت کا نوٹس موصول ہوا توقانون کے مطابق جواب دیا جائیگا۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ نیب کے من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا جواب عدالت میں دے کر سرخرو ہونگے۔