پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت 

Jan 19, 2021 | 00:06:AM
 پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا جس میں بورڈ نے مذکورہ ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری دی جب کہ سائینوفارم نے بذریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کے لئے درخواست دی تھی، اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔
 سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے، سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے جب کہ پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔