شدید برفباری ، لواری ٹنل کی طرف جانے والی مین سڑک بند

Feb 19, 2024 | 15:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) اپر دیر اور گردونواح میں شدید برفباری سے  مختلف رابطہ سڑکیں اور لواری ٹنل کی طرف جانے والی مین سڑک بند ہو گئی، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل اور بند سڑکوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج  نے فوری اقدامات کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دِیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے پھنسے ہوئے 148 مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا، بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے، پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل پر بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ 

اس کے علاوہ حفاظتی اقدامات کو مد نظر  رکھتے ہوئے شدید برفباری کی وجہ سے انتظامیہ نے چترال کی جانب ٹریفک کو روک دیا،ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے مسافروں کو خوراک اور کمبل فراہم کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛  بارش،برفباری،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا