45 دنوں میں سونے کی قیمت40 ہزارروپے فی تولہ اضافہ

Feb 19, 2023 | 13:44:PM
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے سبب سونے کی قیمت 45 دنوں کے مختصر عرصے کے دوران 40 ہزار روپے فی تولہ اضافہ سے جنوری 2023کے آخر تک دو لاکھ ساڑھے 10ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے سبب سونے کی قیمت 45 دنوں کے مختصر عرصے کے دوران 40 ہزار روپے فی تولہ اضافہ سے جنوری 2023کے آخر تک دو لاکھ ساڑھے 10ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

پاکستانی کرنسی کی قدر کو گرتا دیکھ کر پہلے لوگوں نے ڈالر میں سرمایہ کاری شروع کر دی، جب غیرملکی کرنسی مارکیٹ سے غائب ہوئی تو سونا خریدنے لگے۔

ڈائریکٹر AA گولڈ کمیٹی عدنان آگر نے بتایا کہ پاکستانیوں کی سونے میں قلیل مدت سرمایہ کاری تھی، اب قیمت دو لاکھ ساڑھے 10 ہزار سے اوپر نہیں جائے گی۔ افواہوں کی وجہ سے اب بھی لوگ دولاکھ روپے تولہ تک سونا خرید رہے ہیں، سونا خریدنے والے اب اسے اپنے پاس رکھیں گے، قیمتیں گرنے پر نقصان میں فروخت نہیں کریں گے۔