لگا ہے کرکٹ کا بازار دیکھو۔۔۔ IPL میں6نامور کھلاڑیوں کو کسی نے نہ خریدا

Feb 19, 2021 | 14:59:PM
لگا ہے کرکٹ کا بازار دیکھو۔۔۔ IPL میں6نامور کھلاڑیوں کو کسی نے نہ خریدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں آئی پی ایل2021 کے میلہ کیلئے لگائی جانیوالی نیلامی میں  کل57 کھلاڑی فروخت کئے گئے، لیکن کچھ بڑے کھلاڑیوں پر کسی ٹیم نے دلچسپی نہیں دکھائی، ان 6 بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی ایسا ہے، جس پر ورات کوہلی28 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو بھی تیار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں57 کھلاڑیوں کی خریداری کی گئی ۔ پنجاب نے سب سے زیادہ 9 کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ میں جگہ دی۔ وہیں چنائی نے 6، دہلی، کولکتہ اور راجستھان نے 8-8 کھلاڑی خریدے۔ ممبئی نے 7 اور بنگلور نے 8 کھلاڑی خریدے۔ وہیں حیدرآباد نے سب سے کم 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا، لیکن آئی پی ایل آکشن میں کچھ نامور کھلاڑی ایسے بھی رہے، جنہیں کوئی خریدار نہیں ملا۔ ان میں سے ایک کھلاڑی ایسا ہے، جس پر ورات کوہلی 28 کروڑ روپے خرچ کرنے کو بھی تیار تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال رائل چیلنجرز بنگلور نے سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر سرو اڈانا کو خریدا تھا۔ سرو اڈانا کے لئےبنگلور  نے 50 لاکھ روپے ادا کئے تھے۔ حالانکہ انہیں خریدنے کے بعد بنگلور کے کرکٹ ڈائریکٹر مائیک ہیسن نے کہا تھا کہ اس تیز گیند باز کے لئے وہ اپنے پرس میں بچنے والے 28 کروڑ روپے خرچ کرنے کو بھی تیار تھے، لیکن آئی پی 2020 میں اڈانا کی کارکرردگی مایوس کن رہی۔ اڈانا نے 10 میچوں میں صرف 8 وکٹ لئے اور ان کا اکانومی ریٹ بھی 9 رن فی اوور سے زیادہ کا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ  آکشن میں ان کو کسی ٹیم نے نہیں  خریدا۔آسٹریلیا میں کھیلی گئی بگ بیش لیگ 10 میں سڈنی تھنڈر کے لئے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے بلے باز ایلکس نے بلے سے طوفان مچایا ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود یہ کھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں فروخت ہوا۔ ایلکس نے بگ بیش میں سب سے زیادہ 543 رن بنائے تھے اور ان کے بلے سے 30 چھکے نکلے تھے۔ غضب کی بات یہ ہے کہ ایلکس  کا اسٹرائیک ریٹ بھی 160 رنوں سے زیادہ کا رہا، لیکن کسی آئی پی ایل ٹیم نے انہیں نہیں خریدا۔آسٹریلیا کے ایک اور باصلاحیت کھلاڑی مارنس لابوشین کو آئی پی ایل 2021 میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ لابوشین حال ہی میں بگ بیش میں آل راونڈر کے طور پر ابھرے تھے۔ اس کھلاڑی نے 6 میچوں میں 10 وکٹ حاصل کئے اور ساتھ ہی 29.33 کی اوسط سے 176 رن بنائے، لیکن کسی آئی پی ایل ٹیم نے ان میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

رپورٹس کے مطابق سندیپ لامچھانے گزشتہ تین سالوں سے دہلی کیپٹلس کا حصہ رہے لیگ اسپنر سندیپ لامچھانے کے لئے بھی آئی پی ایل 2021 کی آکشن مایوس کن رہی۔ اس لیگ اسپنر کو 14 ویں سیزن میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ لامچھانے کو گزشتہ 3 سال سے ہر سیزن کے 2 کروڑ روپئے مل رہے تھے، لیکن اس بار دہلی نے انہیں ریلیز کیا اور آکشن میں انہیں اور بڑا جھٹکا لگا، جب انہیں کسی نے نہیں خریدا لامچھانے نے 9 آئی پی ایل میچوں میں کل 13 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔ایرون فنچ کو عالمی کرکٹ کے سب سے طوفانی ٹی -20 کے اوپنر  بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن اس بار آئی پی ایل 2021 میں انہیں کوئی خریدار نہیں ملا۔ گزشتہ سیزن میں ایرون فنچ کو گزشتہ سال رائل چیلنجرس بنگلورو نے 4.40 کروڑ روپئے میں خریدا تھا، لیکن گزشتہ سیزن میں وہ 12 میچوں میں 268 رن ہی بنا پائے۔ خراب فارم کی وجہ سے ہی ایرون فنچ کو کوئی خریدار نہیں مل پایا۔جیسن رائے بھی انگلینڈ کے سب سے طوفانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، لیکن آئی پی ایل 2021 میں انہیں کسی ٹیم نے موقع نہیں دیا۔ جیسن رائے نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کے لئے 12 میچوں میں 355 رن بنائے، لیکن اس کا فائدہ انہیں آئی پی ایل میں نہیں مل پایا۔