لاہور:موٹر سائیکل سوار کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقے شالیمار میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ریلوے میں سرکاری ملازم تھیں، جو اپنے بچوں کو بہن کے گھر چھوڑ کر ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔ خاتون جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے انہیں روک کر اس پر فائرنگ کردی۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
واضح رہے مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی عمر 36 سالہ تھی، جو گرین سٹی ریلوے میں ملازمت کرتی تھیں۔