حکومت الیکشن سے فرار حاصل کر رہی ہے، صدر اپنا آئینی حق استعمال کریں: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار حاصل کر رہی ہے، صدر اپنا آئینی حق استعمال کریں۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے اور نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں، ان چوروں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا۔
عمران خان نےاپناوعدہ پوراکردکھایااسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یانہیں لوگوں کےدل ٹوٹ چکےہیں PDM کےپاس نہ ووٹ ہےنہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں ان کی چوریوں کی وجہ سےکوئی پیسےنہیں دےرہاملک میں مہنگائی دہشتگردی کی لہرہےاوریہ الیکشن سےفراری ہیں صدرسپریم کمانڈرہیں اپناآئینی اختیاراستعمال کریں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 19, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہر ہے، یہ الیکشن سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی حق استعمال کریں۔