خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے بری خبر،سی این جی 4 روز کیلئے بند

Dec 19, 2020 | 13:23:PM
خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے بری خبر،سی این جی 4 روز کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سردی بڑھتے ہی گیس کی قلت پیدا ہوگئی،پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی گیس سپلائی چار روز کے لیے معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی کی سپلائی معطل  ہوگئی،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کئی شہری  گاڑیوں میں سی این بھروائے بغیر ہی واپس لوٹ آئے۔عوام کا حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس معطل کی گئی اس کے باوجود گھروں میں  گیس میسر نہیں،نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ارباب اختیار صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔