کوروناکیسز ،لاہور، راولپنڈی  سمیت مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

Dec 19, 2020 | 12:07:PM
 کوروناکیسز ،لاہور، راولپنڈی  سمیت مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور 19 دسمبر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور،راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن۔

زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے لاہور کے 22راولپنڈی 9گوجرانوالہ4 اور گجرات 3 اور حافظ آبادعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن نشتر بلاک میں ہاؤس نمبر 306 تا 315،علامہ اقبال ٹاؤن ستلج بلاک ہاؤس نمبر 312تا 320،مسلم ٹاؤن وحدت روڈ ہاؤس نمبر 19 تا 25،لاہور کینٹ گلدشت ٹاؤن نزد رینجر ہیڈ کوارٹر ہاؤس نمبر47-Bتا51-Bکے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان ؎ کینال روڈ رضوان گارڈن، نثار بلاک میں ہاؤس نمبر 25تا 45،لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم میں پرانا عمر خان روڈ، کینال روڈ ہاؤس نمبر314 تا330،ڈیفنس فیز 2میں سیکٹرQ گلی نمبر1اورگلی نمبر,14ڈیفنس فیز1سٹریٹ نمبر,86ڈیفنس فیز5میں سٹریٹ نمبر 2کو بھی بند کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عسکری10 Aبلاک میں گلی نمبر 9،کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن میں گلی نمبر 10،محلہ آفیسر کالونی لین نمبر 2ضرارشہید روڈ،گلی نمبر 4نزد حافظ دواخانہ شنگھائی روڈ کماہاں،گرین ٹاؤن مین روڈ سیکٹر D-2،ملٹری اکاؤنٹس کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی عثمان غنی لین گلی نمبر B-2کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان ٹاؤن شپ میں سٹریٹ بلاک نمبر 1C- 1،خیابانِ امین ہاؤ سنگ سوسائٹی بلاک Lگلی نمبر4،جوہر ٹاؤن میں بلاکA،واپڈاٹاؤن میں بلا کE1میں بھی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر راولپنڈی میں گلی نمبر 7محلہ مسلم ٹاؤن،بوسٹن روڈ،گلی نمبر 6،8،سکیم نمبر 3،،نیو مورگاہ روڈ،گلی نمبر10،19ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان گلی نمبر 2زمان کالونی اللہ آباد،گلشن خورشید،کرم آباد روڈ،چک جابہ کانوحہ،کلر سیداں،کوہسار کالونی اور گلی نمبر 4گلشن کالونی واہ کینٹ کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر گوجرانولہ میں گلی نمبر 4نزد سکول نمبر 1اسلامیہ کالچ روڈ،گلی نمبر/A 7سیٹیلائٹ ٹاؤن،چک لدھے والا وڑائچ نزد پولیس اسٹیشن،مکی مسجد،گلی نمبر2محلہ شریف فارم راہوالی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان گجرات میں چک ملک پور چھرا،نزد نشید اکبرہاؤس،چک ککرالی نزد خشبو کرم مدرسہ،چک ہاجی نزد جامعہ مسجدکو بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حافظ آباد میں مدینہ کالونی، گلی محسن شیرازی والی،ذوالفقار کالونی گلی اقبال درزی والی کے علاقہ مکینوں کے لیے بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔