2021 میں پاک جاپان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،زلفی بخاری

Dec 19, 2020 | 00:13:AM
2021 میں پاک جاپان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،زلفی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جاپان کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے نئے وژن کے تحت 2021 میں پاکستانی افرادی قوت کے ایکسپورٹ کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں،ماضی میں صرف خلیجی ممالک پر توجہ دی گئی،جاپان میں افرادی قوت بھیجنا اس وقت ہماری اولین ترجیح ہے،2021 میں پاک جاپان تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا،پر امید ہوں کہ 2021 میں جاپان میں پاکستانی آئی ٹی انجینئرز کے لئے راہ ہموار ہو جائے گی۔
پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کننوری مٹسوڈا سے ملاقات کے بعد زلفی بخاری نے جاپانی آئی ٹی کمپنیز کی ایسوسی ایشن سے ویڈیو کانفرنس کی جس میں وزارت خارجہ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان سافٹ ویئر ہاو¿س ایسوسی ایشن اور دونوں ممالک کے سفارت خانوں نے خصوصی شرکت کی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک جاپان سکلڈ ورک فورس معاہدے کے بعد این ای سی،میک ،سینکیو، اورکس جاپان سمیت جاپان کی متعدد بڑی آئی ٹی کمپنیز نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیاہے جبکہ100 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیز پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاپان آئی ٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کی قلت شدت اختیار کر رہی ہے،جاپان کی وزارت تجارت اور صنعت کے مطابق 2030 تک جاپان کو آٹھ لاکھ آئی ٹی انجینئر کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ کووڈ 19 کے بعد 500 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔