عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے کورٹ آرڈر لے آئیں ، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی شہباز گل سے ملاقات نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان جھوٹ کے عادی ہیں، ملاقات کیلئے کورٹ آرڈر عمران خان کے پاس نہیں تھا، عمران خان کورٹ آرڈر لے آئیں اور مل لیں۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کامزید کہناتھا کہ عمران خان تحقیقات سے متعلق بھی جواب دیں، یہ کیا تماشا لگا رکھا ہے،وزیر اطلاعات و نشریات کاکہناتھا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان 22 سال سے الزامات لگا رہے ہیں ، میڈیکل رپورٹ میں تشدد سے متعلق کوئی بات نہیں آئی، مریم نواز کورٹ آرڈر لے کر نوازشریف سے ملتی تھیں۔
ان کاکہناتھا کہ اصل مدعا وہ ہے جو شہباز گل نے کیا ہے، جس کی وجہ سے شہباز گل کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، اگرآپ کو ریلی نکالنی ہے تو نکالیں، وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بھی اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں، کبھی پنجاب پولیس کو اسلام آباد پولیس سے لڑائی کیلئے بھیج دیتے ہیں ، اگر تشدد ہوتا تو میڈیکل رپورٹس میں کیوں نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری، 30 اگست کو طلب