ایلون مسک نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کےمدِمقابل ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

Apr 19, 2023 | 15:16:PM
ایلون مسک نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کےمدِمقابل ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹوئٹر اور راکٹ سائنس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کے شاہکار چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے مقابلے میں ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

2022 کے اختتام پر متعارف کرایا جانے والا چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے بے شمار خدمات کے باعث ساری دنیا میں شہرت کے ڈنکے بج رہے ہیں۔ یہ چیٹ بوٹ ہر انسان کے ہر سوال کا جواب دیتا ہے اور یہاں تک کہ اس نے تاریخ، سیاست، سائنس اور ادب سمیت تمام شعبہ جات سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود مواد صارفین کو چند سیکنڈ  میں فراہم کر دیتا ہے۔ اس کی شہرت اور کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خود گوگل نے بھی اس کے مقابلے میں اپنا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مُودی کا ہندوستان رمضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے وبالِ جان بن گیا

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے من مانے فیصلوں کے باعث عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی اس چیٹ بوٹ کے مدِمقابل اپنا چیٹ بوٹ ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک نے امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کو انسان کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود اس نے اپنا مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر کے مالک نے ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ کو سچائی سامنے لانے والے پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ہر طرح کی غلط معلومات سے نا آشنا صرف سچائی پر مبنی معلومات مہیا کرے گا۔ 

واضح رہے کہ ایلون مسک نے رواں برس فروری کے مہینے میں بھی اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ کو متعارف کرانے کا اشارہ دیا تھا۔ وہ جلد ہی اپنے پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں اور امید کی جا رہی کہ اس سال کے اختتام سے پہلے پہلے وہ اپنا پلیٹ فارم متعارف کروا دیں گے۔