پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Sep 18, 2023 | 11:04:AM
پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔

درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ماسٹر پلان میں بےضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کا پرویزالٰہی کو نامعلوم مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم پر عمل کا معاملہ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عمل درآمد کیلئے درخواست پرسماعت،عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کا اثر،ڈالر مزید سستا ہو گیا